اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے انڈونیشیا میں سونامی کے باعث سیکڑوں افراد کے جاں بحق ہونے پر انڈونیشیا کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا ہے۔
ایرانی صدر حسن روحانی نے اپنے پیغام میں انڈونیشیا میں سونامی میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ بھی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اوراللہ تعالی کی بارگاہ سے جاں بحق افراد کے لئے مغفرت اور ان کے پسماندگان کے لئے صبر کی دعا کی۔
.......
/169